درج ذیل غیردرسی شعری عبا رت کو غور سے پڑھئے، اوردرج ذیل سوالات کے صحیح جوابات لکھئے:
شعری عبا رت حصہ (الف)
سورج ، چاند ستارے اک دھرتی پر آجائیں
دیکھ کے ان کو دنیا والے سارے چکر ا جائیں
دن نکلا یا رات ہوئی ہے، کوئی سجھ نہ پائے
وقت کی تال پہ چلتی ساری گھڑیاں تھم سی جائیں
گرمی، سردی، بارش سب ہی حیراں اور پریشاں
بھیڑ میں جیسے آپس میں کچھ کاریں ٹکرا جائیں
1۔ سورج، چاند ستارے اک دھرتی___آجائیں؟
(الف) جگہ (ب) پر (ج) سی
2۔ سورج، چاند ستارے کہاں آجائیں؟
الف) اک نامعلوم جگہ (ب)کہیں نہیں (ج)اک دھرتی
3۔ان کو دیکھ کر کون چکرا جائیں؟
(الف) فرشتہ (ب) شیخ و برہمن (ج) دنیا والے
4۔ کیا کوئی نہ سمجھ پائے؟
(الف) آدمی (ب) دن نکلا یا رات ہوئی (ج)غم ہے یا عشق
5۔ سب کیوں حیراں ہیں؟
(الف) گرمی، سردی، بارش کی وجہ سے(ب) پاگل پن کی وجہ سے(ج) زیادہ رونے کی وجہ سے
شعری عبا رت حصہ (ب)
Poetical Comprehensions _ غیردرسی/ درسی - شعری عبا رت |
عجب ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے یہ گرمی میں پنکھے ہمیں جھل رہی ہے
ہے انسان حیوان کی جاں اسی سے پھلوں اور پھولوں کی سب شان اسی سے
ہوا ہی نہ ہوتی تو پھر کیا دھرا تھا ادھر سانس رکتا ادھر دم فنا تھا
ہمارے لئے اور باغوں میں جاکر یہ لائی پھولوں کی خوشبو اڑا کر
سمندر سے آئی تو سوغات لائی مٹا نے کو گرمی کے، برسات لائی
1۔ٹھنڈی ٹھنڈی کیا چل رہی ہے؟
(الف) آندھی (ب) ہوا (ج) بارش (د) دنیا
2۔ گرمی میں ہمیں کیا جھل رہی ہے؟
الف) گھاس (ب) پتے (ج) پنکھے (د) آگ
3۔ہوا کس کی جان ہے؟
(الف) آدمیوں کی (ب) انسان حیوان کی (ج) پانی کی (د) آگ کی
4۔ کس چیز کی خوشبو اڑا کر لائی؟
(الف) حلوہ کی (ب) پھولوں کی (ج)کھانے کی (د) جلیبی کی
5۔گرمی مٹانے کے لئے کیا چیز لائی؟
(الف) برسات (ب) بارش (ج)سورج (د) چاند
شعری عبا رت حصہ (ج)
برا کام کوئی نہ ہرگز کرو تم بری بات ہرگز نہ منہ سے کہو تم
صداقت کے رستے پہ سیدھے چلو تم کرو عہد تو اس پہ قائم رہو تم
ارے پیارے لڑکو بہادر بنو تم
خطا ہوگئی تو نہ اس کو چھپاؤ نہ جھوٹے بہانے کبھی تم بناؤ
کہاں چھپتے پھرتے ہو میداں میں آؤ جو استاد پوچھے وہ سچ سچ بتاؤ
ارے پیارے لڑکو بہادر بنو تم
⦁ کون سی بات ہر گز نہ کہو؟
⦁ کس رستہ پر سیدھے چلو؟
⦁ کس چیز کو نہ چھپاؤ؟
⦁ اس نظم کے شاعر کا نام لکھیَے۔
⦁ اس نظم میں شاعر نے کیا پیغام دیا ہے؟
شعری عبا رت حصہ (د)
بیدار تھی باغ میں اکیلی پھولوں سے لدی ہوئی چمیلیاتنے میں جو رو چلی ہوا کی قسمت ہی چمک گئی فضاکی
ہونے لگی جگنوؤں کی بارش فطرت کے جمال کی تراوش
جگنو اس طرح اڑ رہے تھے
ہیروں میں پر لگے تھے
⦁ کون بیدار تھی؟
⦁ کس کی قسمت چمک گئی؟
⦁ کس کی بارش ہونے لگی؟
⦁ کون اڑ رہے تھے؟
⦁ اس بند میں سے قافیہ چن کر لکھیَے۔
شعری عبا رت حصہ (و)
قدم بڑھاؤ دوستو، مقدم بڑھاؤ دوستو!چلو کہ ہم کو منزلیں بلا رہی ہیں دور سےچلو کہ سارے راستے دھلے ہوئے ہیں نورسےچمن کھلا کھلا سا ہےافق دھلا دھلا سا ہےدیے جلاؤ راہ میں وطن کا نو سنگھار ہےنئی نئی بہار ہےقدم بڑھاؤ دوستو، قدم بڑھاؤ دوستو
شعری عبا رت حصہ (ہ)
مہکتے ہوئے پھول کے پاس آؤلچکتی ہوئی شاخ پر بیٹھ جاؤہوا میں کبھی اڑ کے بازو ہلاؤکبھی صاف چشموں میں غوطہ لگاؤیونہی پیاری چڑیو!ابھی اور گاؤ
پھدک کر ادھر سے ادھر دور جاؤچہک کر ادھر سے ادھر پر ہلاؤچمک کر کبھی شاخ پر چہچہاؤاچھل کر کبھی نہر پر گنگناؤیونہی پیاری چڑیو!ابھی اور گاؤ
شعری عبا رت حصہ (ے)
کیا کرگیا اک جلوۂ مستانہ کسی کا رکتا نہیں زنجیر سے مستانہ کسی کاآپس میں الجھتے ہیں عبث شیخ وبرہمن کعبہ نہ کسی کا نہ بت خانہ کسی کا
ہر دل میں غم عشق ہے اقرار رد اقرار پر لب پہ ہے افسانہ در افسانہ کسی کااس کو بھی جگر دیکھ لیا خاک میں ملتے وہ اشک جو تھا گوہر یک دانہ کسی کا
Post a Comment